ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جنگ بندی کیلئے تین شرائط پیش کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران نے امریکہ کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے اور نیوکلئیر پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تین شرائط پیش کر دیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ان تین شرائط پر عمل کیا تو آبنائے ہرمز سات روز میں کھول دین گے۔
آج یہ خبریں میڈیا میں آئیں کہ ایران نے امریکہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ اگر امریکہ ایران کی تین شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز کا اہم سمندری راستہ سات دن کے اندر کھول دیا جائے گا۔ عراقچی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت بھی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فیصلہ اب امریکہ پر منحصر ہے۔
عراقچی کے مطابق ایران نے یہ تجویز قطر کے ذریعہ بھیجی ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لئے عراقچی نے بتایا کہ امریکہ کو کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔ یہ اقدامات نئے نہیں ہیں بلکہ جون کے معاہدے میں پہلے سے شامل ہیں۔
امریکہ کی طرف سے تجویز کی منظوری کے بعد آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کے لئے سات دن کی ٹائم لائن شروع ہو جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نےامریکہ سے جن تین اہم اقدامات کرنے کو کہا ہے، ان مین سے پہلی شرط یہ ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکہ کی نافذ کردہ بحری ناکہ بندی ختم کیاجائے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ ایران کے تیل کی فروخت پر پابندیوں میں نرمی کی جائے اور تیسری شرط یہ ہے کہ جنگ بندی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر بھی نافذ ہو۔
عباس عراقچی نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات چار سے پانچ دنوں میں مکمل ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد آبنائے ہرمز کو چھٹے دن کھول دیا جائے گا۔ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ساتویں روز دوبارہ شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: ہماری پروازیں بند ہوئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اڑنے دیں گے: ایران کا انتباہ