ایشئین گیمز میں پاکستان کی سکواش ٹیم کو بھی غیر متوقع شکست کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایشئین گیمز میں پاکستان کی سکواش ٹیم کو بھی غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے کبڈی کی ٹیم غیر متوقع شکستیں کھا کر ایونٹ سے باہر نکل گئی تھی۔ پاکستانی سکواش فینز کو زیادہ صدمہ اس بات سے ہو رہا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں انڈیا سے ہار کر اس کورٹ سے باہر ہوا ہے۔ آج پاکستان کی ہاکی ٹیم کی جیت کا سلسلہ بھی ملائشیا سے شکست ہونے کے ساتھ رک گیا۔ اب صرف مردوں کی کرکٹ سے پاکستان کی جگ ہنسائی کم ہونے کی آس لگائی جا رہی ہے۔
جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز کے اسکواش کوارٹس پر مردوں کے سنگلز سیمی فائنل کھیلے گئے، پاکستان کے دونوں کھلاڑی اپنے میچ ہار گئے۔
سکواش کورٹ میں بھارتی کھلاڑی سے شکست
پہلا سیمی فائنل اشعب عرفان اور بھارت کے ابھے سنگھ کے درمیان کھیلا گیا۔ ابھے سنگھ نے سٹریٹ گیمز سے کامیابی حاصل کی، اسکور 11-3 ، 12-10 اور 11-6 رہا۔
اس سے پہلے اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ایک بھارتی پلئیر وِیر چوٹانی کو ہرایا تھا۔
دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا کے ایئن یاو اور پاکستان کے نور زمان کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا. ائین ناوا نے 11-7، 11-2 اور 11-4 سے نور زمان کو شکست دی۔
انڈیا اور ملائشیا سکواش مینز سنگلز کا فائنل کھیلیں گے
سکواش مینز سنگلز میں اب فائنل بھارت کے ابھے سنگھ اور ملائیشیا کے ایئن یاو کے درمیان ہوگا۔
جبکہ برانز میڈل کیلئے نور زمان اور ہم وطن اشعب عرفان آپس میں میچ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشین گیمزکرکٹ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل
ایشین گیمز کے ہاکی گراؤنڈز پر بھی آج پاکستان کے لئے برا دن تھا؛ ملائیشیا کی ٹیم نے پاکستان کو 4-5 سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ اس سے پہلے پاکستان کی ہاکی ٹیم نسبتاً کمزور ٹیموں سے میچ کھیلی اور تھائی لینڈ کو 0-9 سے ہرایا، ازبکستان کو 1-5 سے ہرایا اور چین کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ آج ہاکی کھیلنے والی پہلی کمپیٹینٹ ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان کی ٹیم ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جنگ بندی کیلئے تین شرائط پیش کر دیں