پشاور میں کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور میں کوئلے کی کان گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور دب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں دبے افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ مائنز انسپکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 تک صوبے میں کوئلہ کانوں کے 229 حادثات میں 383 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صرف رواں سال اب تک 60 سے زیادہ کان کن حادثات میں جان کھو چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ کوئٹہ کے قریب سورینج میں ایک ہی حادثے میں 34 کان کن ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع