کراچی ؛سکول کی دیوار گرنے سے 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 

Sep 11, 2026 | 19:24:PM
کراچی ؛سکول کی دیوار گرنے سے 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 
کیپشن: سکول کی دیوار گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں سکول کی دیوار گرنے سے 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب بلدیہ سکول کی  دیوار گر گئی ،جس کے ملبے نیچے دب کر 5افراد جاں بحق ہو گئے۔مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے منشیات کے عادی افراد ہیں،زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اورنگی ٹاون واقعہ پر عباسی شہید oسپتال انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ،ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل صمدانی نے کہاکہ تمام متعلقہ عملے کو ایمرجنسی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے،تمام زخمیوں کو تمام طبی امداد فراہم کررہے ہیں،شعبہ ریڈیالوجی اور بلڈ بینک مکمل فعال ہے۔ ان کاکہناتھا کہ ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود ہے،پانچ لاشیں اور دو زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔ 

ادھر ایس ایس پی ویسٹ کاکہناتھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشئی افراد دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کس سے ہوگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں