شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں غیر معمولی گفتگو، ٹرمپ نے بھی ویڈیو پوسٹ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں بہت نپا تلا خطاب ، عام تقریر سے کچھ زیادہ تھا، اس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ان کے خطاب کے دوران مسلسل تالیاں بجتی رہیں اور اس کے بعد اس وقت دوسری بار تصدیق ہوئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز کے اس خطاب کی ویڈیو کلپ اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کی کلپ شئیر کردنے کے ساتھ بھارتی جارحیت کے معاملہ پر پاکستان کے موقف کی تائید کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کا ویڈیو کلپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر شیئر کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پوسٹ کو دنیا بھر مین غیر معمولی توجہ سے دیکھا جا رہا ہے اور ان کے اس اقدام کو سپاکستان کے مؤقف کی بڑی کامیابی اور بھارتی بیانیے کی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس مختصر ویڈیو کلپ میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا تھا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دس مئی 2025 کی صبح غیر معمولی بلندی پر پہنچی کشیدگی کو کم کرنے اور بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کی فوری کوششوں کا ذکر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی
جب نو مئی کی رات کینڈر پر دس مئی کا آغاز ہونے کے بعد بھارت نے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائل حملے کئے تو پاکستان نے فجر کی نماز کے فوراً بعد بھارت کی درجنوں تنصیبات پر بہت بڑے حملوں کا آغاز کیا تھا، تین گھنٹے کے اندر پاکستان نے نہ صرف درجنوں میزائل گودام، ائیر سٹرپس، ائیر ڈیفینس سسٹم، بہت سی سرحدی چوکیاں تباہ کیں بلکہ بھارت کے بجلی کے ترسیل کے نظام کو زمین بوس کر دیا، سینکڑوں گرڈ سٹیشن جام کر دیئے، اس کے ساتھ پاکستان نے بھارت کے واحد ڈیفینس مصنوعی سیارے کو بھی ناکارہ کر دیا اور پاکستان کے درجنوں ڈرون دہلی سے احمد آباد تک ہر جگہ اڑنے لگے تھے۔
بھارت کی فوج کو صرف ڈھائی تین گھنٹوں میں بے چارگی کی تصویر بنانے کے بعد بھارت کی طرف سے کوئی معمولی جواب تک نہیں آیا۔ اس صورتحال میں پاکستان نے اپنے لرزہ خیز کائنٹر اوفینسیو کو تمام کرنے کا رسمی اعلان کیا اور بھارت کو خبر دار کیا کہ اگر اس نے مزید کوئی حماقت کی تو سنبھلنے اور تاسف کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ یہ وہ لمحات تھے جب بھارت کی قیادت اپنے غیر مرئی ذرائع کو استعمال کر کے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کو پاکستان کا حملہ روکنے کے لئے منت سماجت کر رہی تھی۔ اس دوران ہی صڈر ٹرمپ نے اپنی کوشش کا آغاز کیا اور پاکستان نے یقین دلایا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔ اس طرح پاکستان پر نصف شب کے بعد کئے گئے کاورڈ اٹیک سے جنم لینے والی انتہائی کشیدہ صورتحال سنبھل گئی تھی۔
کل شب جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو آئندہ کسی جارحیت سے باز رہنے اور سندھ طاس معاہدہ کی وائلیشن روکنے کے لئے سخت تنبیہہ کی تو انہوں نے دس مئی کی صورتحال میں صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف بھی کی اور جنگ بندی کے لی صدر ٹرمپ کی تاریخی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے بروقت اقدام اور جنگ بندی نے خطے میں کروڑوں انسانوں کی جانیں بچائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور من گھڑت بہانوں پر مبنی ‘فالس فلیگ ڈرامے’ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔ اس نام نہاد ڈرامے کو بھارت نے چھ مئی کو پاکستان پر حملے کرنے کے لئے بہانہ کی حیثیت سے فیبریکیٹ کیا تھا۔ چھ مئی کو جب اس کی دراندازی کی جسارت کا جواب سات جنگی طیارے تباہ کر کے دیا گیا تو تین دن تک منصوبہ بندی کرنے کے بعد بھارت نے دس مئی کی صبح پاکستان کے تین ائیر بیسز پر سوچی سمجھی جارحیت کرنے کی حماقت کی تھی۔
اپنے گزشتہ شب کے خطاب میں وزیراعظم شہباز نے دس مئی جنگ کے کماندر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ایسا منہ توڑ جواب دیا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکے گا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے اس بیان کی ویڈیو شیئر کرنے سے بھارت کا اشتعال انگیز اقدام اور من گھڑت بیانیہ عالمی سطح پر ایک بار پھر بری طرح مسترد ہو گیا ہے۔