بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، مفت سم کے حصول کیلئے اہم معلومات جاری
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کے لیے مفت سم حاصل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی۔
تبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے پروگرام کی خواتین کے لیے ایک اہم معلوماتی اور آگاہی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مستحقین کو مفت بینظیر سم حاصل کرنے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریب ترین بی آئی ایس پی دفتر تشریف لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پروگرام انتظامیہ نے مستحقین کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی فرسٹینڈ، فرنچائز، ریٹیلر یا کسی غیر مجاز شخص سے ہرگز سم حاصل نہ کریں اور نہ ہی ایکٹیویٹ کروائیں، تمام عمل صرف BISP کے قائم کردہ سرکاری دفاتر کے ذریعے ہی سرانجام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان