فنی خرابی ، شارجہ سے اسلام آباد آنے والی ائیر لائن کو واپس موڑ دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)فنی خرابی پر شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز کی واپس لینڈنگ کرا دی گئی, ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں شارجہ سے روانگی کے 1 گھنٹے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی۔
گلف آف عمان پر مسقط کے قریب سے پرواز کو واپس موڑ دیا گیا، پرواز نے روانگی کے 2 گھنٹے بعد واپس شارجہ میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے نجی ایئر لائن کے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان