جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا ، فلسطینیوں نے دل کھول کر داد دی

Sep 26, 2026 | 19:22:PM
  جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا ، فلسطینیوں نے دل کھول کر داد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے واشگاف الفاظ میں پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا ہے۔ فلسطینیوں نے وزیراعظم شباز شریف کے خطاب کو بہت سراہا ہے۔ یہ باتیں ،وزیراطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعظم کے معاون  اختیار ولی خان کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے کہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا میں وزیراعظم کی تقریر کو سراہا گیا۔  فلسطینی نمائندوں نے دل کھول کر وزیراعظم کی تقریر کو داد دی۔ ہمارے فلسطینیوں کیلئے جذبات عملی طور پر سب کے سامنے ہیں۔وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑا اور اسرائیل کی مذمت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی 

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ  پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیاگیا۔ امریکی صدر نے بھی وزیراعظم کی تقریر کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  پوری دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان امریکا ۔ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جلد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی اور دنیا کی معیشتیں ترقی کریں گی۔