دلیر  ڈاکو   دن دیہاڑے دوکان سے چھ کلو چاندی لوٹ کر لے گئے ، ویڈیو سامنےآگئی

Sep 26, 2026 | 19:56:PM
دلیر  ڈاکو   دن دیہاڑے دوکان سے چھ کلو چاندی لوٹ کر لے گئے ، ویڈیو سامنےآگئی
کیپشن: دلیر ڈکیت واردات سے پہلے سنار کی دوکان کی نگرانی کر رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کھارا در میں ڈاکو  ایک دوکان سے چھ کلو چاندی لوٹ کر لے گئے۔ 

کراچی کے علاقے کھارادر تھانے کی حدود میں دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ 

کھارادر میں تین ڈکیت موٹر سائیکل پر بیتھ کر سہولت سے فرار ہو گئے۔ ان کی دوکان میں ڈکیتی کے دوران سڑک پر لوگ آتے جاتے رہے واور دوکان میں ہونے والی واردات سے بے خبر رہے۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار ڈاکو اپنی بائیک پر چوکنا کھڑٓ رہا۔  چند منٹ میں دو ڈاکو  چاندی کا بھرا تھیلا لے کر دوکان سے باہر نکلے اور موٹر سائیکل پر موجود ساتھی کے پیچھے بیتھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

چند لمحوں مین زندگی بھر کی جمع پونجی لٹا بیٹھنے والے دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزمان 6 کلو سے زائد چاندی لوٹ کر  لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دوکان کے اندر جانے والے دونوں ڈاکووں نے ان کو اسلحہ دکھا کر بے بس کیا تھا۔ 

 یہ ڈاکو جمعہ کی نماز کے دوران دکان پر پہنچے۔ ایک ڈاکو پہلے پیدل چلتا ہوا آیا اور اس نے دوکان کے اندر اور باہر ماحول کا جائزہ لیا۔ اس کے کچھ دیر بعد دو ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں آئے۔ موٹر سائیکل کے پیچھے بیتھا ڈاکو اور پہلے سے وہاں موجود ڈاکو دوکان کے اندر گئے۔ دکان پر ایک صرف  شخص موجود تھا۔ ڈاکوؤں کو دوکان کے اندر کے حالات کا علم تھا، انہین چاندی کی موجودگی کا بھی اچھی طرح پتہ تھا۔ انہوں نے آتے ہی وہ بیگ اٹھایا جس میں چاندی موجود تھی۔

ویڈیو میں چہرے چھپائے ہوئے ڈاکوؤں کو ڈکیتی  کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔