اسلام آباد ائیرپورٹ پر چرس کی بہت بھاری کھیپ پکڑی گئی، حکام پریشان کہ بھیجنے والا کون ہے

Sep 26, 2026 | 20:34:PM
  اسلام آباد ائیرپورٹ پر چرس کی بہت بھاری کھیپ پکڑی گئی، حکام پریشان کہ بھیجنے والا کون ہے
کیپشن: 35 کلوگرام چرس سمگل کرتے ہوئے پکڑا جانے والا سمگلر کسٹمز حکام کی تحویل میں، میز پر چرس کا ڈھیر پڑا ہے جو یہ سمگلر مسافر کے روپ میں اپنے سامان میں چھپا کر لا رہا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  68 کروڑ روپے مالیت کی 35 کلو گرام چرسسمگل کرنے کی کوشش  پکڑی گئی۔

 پاکستان کسٹمز نے  دلیر سمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 35 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے   چرس کی بھاری مقدار کی سمگلنگ کی کوشش ہونے کی  انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں۔

اس انتیلی جنس کی بنیاد پر پاکستان کسٹمز  کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور ایک مشتبہ مسافر کی مکمل تلاشی لی۔

فلائیٹ نمبر   ٹی جی 349 سے آنے والے مسافر کے سامان سے 35 کلو گرام  چرس برآمد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:    دلیر  ڈاکو   دن دیہاڑے دوکان سے چھ کلو چاندی لوٹ کر لے گئے ، ویڈیو سامنےآگئی 

 پاکستان کسٹمز  کے حکام نے دلیری کے ساتھ مسافر کے بھیس میں  چرس کی بہت بھاری مقدار سمگل کرنے  والے  سمگلر ک کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔

 آج پکڑی گئی  چرس کی  مالیت 66 کروڑ روپے ہے۔

چرس  کی بھاری کھیپ بھیجنے والے شخص یا گروہ کا پتہ لگانے کے لئے گرفتار ہو چکے سمگلر سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابھی اس کھیپ کی منزل کا بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی