حیدرآباد میں تین ڈرگ پیڈلر گرفتار، 14 کلو چرس پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کے اہلکاروں نے حیدرآباد سینٹرل جیل روڈ پر خفیہ اطلاع پر دو چھاپے مارے، موٹر سائیکلوں پر سوار ڈرگ پیڈلر ان کارروائیوں مین پکڑے گئے۔ ان سے بارہ کلو چرس پکڑی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کے اہلکاروں نے حیدرآباد سینٹرل جیل روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کیا اور دوران تلاشی موٹر سائیکل سوار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد کر لی۔
پہلی کاروائی میں ملزم شریف کے قبضے سے 6 کلو چرس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پکڑی گئی۔
دوسری کاروائی میں ملزم اشرف کے قبضے سے بھی 6 کلو چرس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پکڑی گئی۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
ایک مزید کارروائی میں حیدرآباد سرکل نے اکرو چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے ملزم عبدالکریم کو گرفتار کرلیا۔ اس ملزم کے قبضے سے 2 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔