ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خلیل احمد خان چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعینات 

Sep 14, 2026 | 18:50:PM
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خلیل احمد خان چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعینات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خلیل احمد خان کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعینات کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خلیل احمد خان کی چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،خلیل احمد خان کی چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعیناتی 30 اپریل 2029 تک ہوگی۔

خلیل احمد خان کو ریٹائرمنٹ تک یا آئندہ احکامات تک چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعینات کیا گیا ہے،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان کی تعیناتی حکومت پنجاب کی منظوری سے کی گئی۔

خلیل احمد خان کو نئی تعیناتی کا چارج 16 ستمبر تک سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے،خلیل احمد خان اس وقت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی؟