پاکستان کے لئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

Sep 26, 2026 | 20:58:PM
پاکستان کے لئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )پاکستان کے لئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے,ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی آج صبح اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروٹوکول) خوشان سعید نے نامزد سعودی سفیر کا استقبال کیا، اس موقع پر سعودی ناظم الامور نائف بن حمود بن ملافخ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کا دیگر عملہ بھی سعودی سفیر کے استقبال کے لئے موجود تھا،ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پیر سے اپنے دفتر کا چارج سنبھالیں گے،راجح بن طامی البقمی سعودی مسلح افواج میں بطور میجر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد پہنچنے والے میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر راجح البقمی ایک سینئر سعودی سفارت کار ہیں،وہ ان چند سعودی سفیروں میں شامل ہیں جنہیں دفاعی اور سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں،  دفاعی شعبے میں ان کا وسیع تجربہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود مضبوط سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق پاک سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدے 2025 اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع