لاہور :ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج کر لیا گیا

Sep 26, 2026 | 22:00:PM
لاہور :ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج کر لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک اور غیر ملکی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، پولیس نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ۔

آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی چند روز قبل لاہور آئی تھی، ڈیانا نامی لڑکی کو 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئیں، کیفے میں لڑکیوں کے 3 مرد دوست پہلے سے موجود تھے۔

کیفے میں وقت گزارنے کے بعد ملزمان غیر ملکی لڑکی کو فلیٹ پر لے گئے، فلیٹ پر غیر ملکی لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

ملزمان لڑکیوں کو جنسی حواس کا نشانہ بنانے کے بعد ائیر پورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع