حیدرآباد کی سڑکوں پر موٹر سوائیکل سوار ویمن فورس کا پہلا گشت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن خان) حیدرآباد پولیس نے خواتین پولیس پر مشتمل خصوصی ’’نِسا اسکواڈ‘‘ تشکیل دے دیا۔ آج ویمن پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکلوں پر شہر میں گشت کروایا گیا۔ سینئیر پولیس افسر بھی اس گشت میں شریک ہوئے۔نِسا سکواڈ شہر میں کسی ہنگامی سورتحال مین پولیس کی مدد کی ضرورت مند خواتین کی مدد کرنے کے لئے بنایا گیا ہے ایس ایچ او ویمن سکینہ بھٹی کی کمانڈ میں فرائض انجام دے گا۔
آٹو بھان روڈ نرسری چوک سے "نِسا سکواڈ" کا فلیگ مارچ آج رات کے وقت ہوا۔ میڈیا کے کیمروں نے سڑکوں پر ویمن پولیس اہلکاروں کے موٹر سائیکلوں پر گشت کی خصوصی ویڈیو گرافی کی۔
پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلوں پر آٹو بھان روڈ کے مختلف مقامات پر گشت کیا۔

نِسا سکواڈ میں 50 خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں جو موٹرسائیکلوں پر گشت کریں گی۔یہ سکواڈ آٹو بھان روڈ سمیت مختلف عوامی مقامات پر گشت اور چیکنگ کرے گا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے بتایا کہ خواتین سے متعلق حساس معاملات اور مشکوک سرگرمیوں پر فوری پولیس رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔

نِسا اسکواڈ کی نگرانی ایس پی زین رضا بلوچ اور اے ایس پی ڈاکٹر ورزان علی کریں گے۔
نِسا سکواڈ ایس ایچ او ویمن سکینہ بھٹی کی کمانڈ میں فرائض انجام دے گا۔
نِسا اسکواڈ کا مقصد خواتین سمیت شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
بازاروں، شاپنگ ایریاز، پارکس اور عوامی مقامات پر سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد ائیرپورٹ پر چرس کی بہت بھاری کھیپ پکڑی گئی، حکام پریشان کہ بھیجنے والا کون ہے