ایمبولینس پر فائرنگ: درندہ صفت خوارجیوں نے بد ترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کا نشانہ بننے والے مطلوم زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر شقی القلب خوارجیوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور اسے خارجیوں کی بدترین سفالیت کا اظہار قرار دیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خارجی دہشتگردوں نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والے ریسکیو ورکروں پر فائرنگ کی اور دو ریسکیو ورکرز کو شہید کر دیا۔ یہ سفاکانہ حرکت خوارجی گروہ کے اصل چہرے کی نشاندہی کرتی ہے۔
محسن نقوی نے خارجیوں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو ورکرز کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ درندہ صفت خوارجیوں نے بد ترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ ایمبولینس پر فائرنگ کے دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہر خواجی کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔