ڈیرہ اسمٰعیل خان خودکش حملے کے بعد خوارجی دہشتگردوں کی ایمبولینس پر فائرنگ، دو ریسکیو اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس اور کسٹمز کی چیک پوسٹ پر خودکشن حملے کے بعد جب ریسکیو اہلکار زخمیوں کو لے کر ہسپتال جا رہے تھے تو خوارجہ دہشتگردوں نے
ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکشن دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے فائرنگ کی۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز دھماکےکے بعد خوارج کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہ خودکش حملے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوئے ہیں اور تیس کے لگ بھگ افراد زخمی ہو گئے ہیں
یہ بھی پڑھیئے: ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی
آج ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔ خوارجی دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں سےبعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافےکا خدشہ ہے۔