پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون: اسٹیٹ بینک کے عبداللّٰہ فضل کی ناقابل شکست ٹرپل سنچری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کے عبداللّٰہ فضل نے غنی گلاس کے خلاف ناقابل شکست ٹرپل سنچری جڑ دی۔
23 سالہ عبداللّٰہ فضل نے 339 گیندوں پر ناقابل شکست 309 رنز کی باری کھیلی، اُن کی اننگز 29 چوکوں اور 11 چھکوں پر مشتمل تھی۔
اس موقع پر عبداللّٰہ فضل نے حسن رضا خان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 417 رنز کی شراکت بھی بنائی، حسن رضا 222 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ایونٹ مین کنگس مین اکیڈمی کے سعود شکیل اور محمد ہریرہ نے بھی سنچریاں اسکور کیں، پی ٹی وی کے خلاف میچ میں سعود شکیل نے 100 جبکہ حریرہ نے 165 رنز کی باری کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں :ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع