بولان کے ویرانے میں تھانے کی خالی پڑی عمارت پر دہشتگردوں کا حملہ، عمارت کو نقصان پہنچایا

Sep 26, 2026 | 21:20:PM
 بولان کے ویرانے میں تھانے کی خالی پڑی عمارت پر دہشتگردوں کا حملہ، عمارت کو نقصان پہنچایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  بلوچستان کے صحرائی علاقہ بولان میں دہشتگردوں نے خالی پڑے ہوئے  پولیس تھانہ حاجی شہر کی عمارت پر اپنا غصہ نکالا اور عمارت کو  دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

 پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانے کی یہ عمارت تھانہ یہاں سے منتقل کر دیئے جانے کے بعد سے خالی پڑی تھی اور اس کی نگرانی بھی نہیں کی جاتی تھی۔

بولان  کے ویرانے میں ہونے والے اس  دھماکے کے نتیجے میں پولیس تھانہ حاجی شہر ی عمارت کو شدید نقصان پہنچا  لیکن اس واقعہ کے وقت تھانہ  کی عمارت مکمل خالی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور بزدل دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:    اسلام آباد ائیرپورٹ پر چرس کی بہت بھاری کھیپ پکڑی گئی، حکام پریشان کہ بھیجنے والا کون ہے