بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں، عدالت سے سزا یافتہ ہیں:احسن اقبال

Sep 26, 2026 | 22:00:PM
بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں، عدالت سے سزا یافتہ ہیں:احسن اقبال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی سیاسی قیدی نہیں، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ایک طرف سیاست ترقی کا نظریہ ہے، دوسری جانب تشدد اور نفرت کا نظریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک منفی سیاست، انتشار اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کا مارچ آگے کرنا عوام کی حمایت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن جسے معرکہ حق میں شکست دی دہشت گردی کی فنڈنگ کر رہا ہے، ایک طرف دہشت گردی کی جنگ اور دوسری طرف سیاسی دہشت گردی شروع کی جا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا کہا ہے، پی ٹی آئی بانی سیاسی قیدی نہیں، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان