معروف بھارتی یوٹیوبر کے گھر 1 کروڑ روپے کی چوری

Sep 26, 2026 | 22:22:PM
معروف بھارتی یوٹیوبر کے گھر 1 کروڑ روپے کی چوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کے سونے و ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون یوٹیوبر مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں واردات کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے خاتون کی اپنی ہی ویڈیوز اور آن لائن سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔

چوروں نے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا پر ’میں کہاں رہتی ہوں‘ جیسے سوالات کے جوابات سے لوکیشن حاصل کی، رپورٹ کے مطابق متاثرہ جوڑا جیولری اور کیش کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہلِخانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں، اس دوران نامعلوم چور گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے، واردات کے دوران چور یوٹیوبر کے گھر سے 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان