پی ٹی آئی کے دھرنےکیلئےجتھا تیارکرنےکے الزام میں ایک خاتون سمیت 4 افرادکے خلاف مقدمہ ، ایک گرفتار

Sep 26, 2026 | 22:55:PM
  پی ٹی آئی کے دھرنےکیلئےجتھا تیارکرنےکے الزام میں ایک خاتون سمیت 4 افرادکے خلاف مقدمہ ، ایک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  لاہور میں  پی ٹی آئی کے دھرنےکیلئےجتھا تیارکرنےکے الزام میں ایک خاتون سمیت 4 افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا  ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  لاہور پولیس نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ  اور دھرنے کےلئے جتھا تیارکرنےکے الزام میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کے خلاف بغاوت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے3مزید نامعلوم ساتھی بھی مقدمے میں ملزم قرار دیےگئے۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق پی ٹی آئی دھرنے میں دنگا فسادکرنے کے لیے نوجوان بھرتی کرنےکے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کیا گیا جس کی شناخت امین کے نام سے ہوئی، دوران کارروائی ملزم کے3ساتھی فرار ہوگئے۔

ملزم کے موبائل فون سے فاطمہ نامی ایک خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ بھی ملی، جس میں خاتون نے اسے جتھا تیار کرنے کا ٹاسک دیا  تھا۔ اس خاتون نے احتجاج کے لیے غنڈا گرد نوجوانوں کی ٹریننگ بھی کرائی، ملزم کے3 نامعلوم ساتھی بھی مقدمے میں ملزم قرار دیےگئےہیں جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔