معروف سٹیج پروڈیوسر ارشد چوہدری ،اداکارہ ہماعلی کی جانب سے کامیڈین عابد چارلی کی عیادت

Sep 26, 2026 | 20:05:PM
معروف سٹیج پروڈیوسر ارشد چوہدری ،اداکارہ ہماعلی کی جانب سے کامیڈین عابد چارلی کی عیادت
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف سٹیج پروڈیوسر ارشد چوہدری اور اداکارہ ہماعلی نے کامیڈین عابد چارلی کی عیادت کی، عابد چارلی کا جنرل ہسپتال میں سرکاری سطح پر علاج جاری ہے ۔

رپورٹس کے مطابق کامیڈین عابد چارلی کے تمام ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے، عابد چارلی کی اہلیہ نے موقف اپنایا کہ شوہر کے علاج پر پنجاب حکومت کی مشکور ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ۔

اداکارہ ہما علی نے کہا کہ عابد چارلی کے ساتھ بہت کام کیا، اللہ تعالیٰ جلد صحت دے،حکومت فنکاروں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی کارڈ جاری کرے۔

ارشد چودھری نے کہا کہ عابد چارلی مجھے شوبز فیلڈ میں لانے والا ہے،ہم سب عابد چارلی اور اس کی فیملی  کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب حکومت کا عابد چارلی کا علاج کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع