کراچی میں ڈکیتی، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

Sep 08, 2026 | 11:55:AM
کراچی میں ڈکیتی، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منگھو پیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا جواں سال بھائی جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشم کے نام سے ہوئی، مقتول میٹرک کا طالب علم تھا۔

مقتول کے والد روئیداد حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں:بلدیہ کراچی میں آتشزدگی، میئر کا دفتر جل گیا

  دو مسلح افراد پولیس کی وردی میں بھی تھے، ڈاکوؤں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنےکمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے میرا بیٹا بھی نکلا۔

مقتول نوجوان کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی، میرے بیٹے کو ایک گولی سینےمیں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

روئیدادحسین نے اعلی حکام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔