سہیل آفریدی کو دعوت !پارلیمانی قیادت کا پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا اجلاس ختم ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ک پنجاب آنے کی دعوت دیتے ہوئےصوبہ بھر میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی قیادت نے سہیل آفریدی کو پنجاب آنے کی دعوت دے دی،متفقہ طور پر پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نثار جٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی جب تشریف لائیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ