پمز ہسپتال میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ ، ٹرانسفارمیشن پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز) حکومت نے پمز اسپتال میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارتِ صحت نے ماہرین کی مشاورت سے ایک ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کے شعبہ انتظامیہ، کلینیکل، اور سروسز میں اصلاحات کی جائیں گی، ٹرانسفارمیشن پلان پر جلد عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، جب کہ پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے 3 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اور اس کے لیے ماہرین کی 2 کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
پمز ذرائع کے مطابق پمز پلان کا مقصد پیشنٹ سیفٹی و کیئر کا نفاذ یقینی بنانا ہے، اور اسپتال میں ایم ایس ڈی ایس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، رسک مینجمنٹ اور پیشنٹ کیئر اس پلان کے بنیادی نکات ہیں۔
سانحہ پمز: زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کر گئی
پمز ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت انفیکشن پریوینشن اور کنٹرول کے اقدامات کیے جائیں گے، پمز کی سروس ڈیلیوی کا معیار بہتر کیا جائے گا، نگہداشت کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مؤثر سیفٹی نظام وضع کیا جائے گا، اور انتظامیہ و مریضوں کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پمز کے انتظامی ڈھانچے کا فیصلہ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا، وزیر اعظم کی ہدایت پر پمز کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان