روما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے اداکار شان بیگ کےساتھ اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔
روما مائیکل نے انسٹاگرام پر شان بیگ کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا، ویڈیو کے ساتھ #RomaWedsShan بھی استعمال کیا گیا۔
ویڈیو میں روما مائیکل دلہن کے لباس میں جبکہ شان بیگ نفیس سوٹ میں نظر آئے، دونوں نے دبئی کے معروف ہوٹل میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
رومامائیکل اور شان بیگ کے مطابق انکی شادی کی تقریبات 20 نومبر 2026ء کو کراچی میں ہوں گی۔
شادی کی تاریخ کے اعلان پر شوبز شخصیات کی جانب سےجوڑے کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیاجارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:وراسٹائل گلوکارمنیر حسین کی آواز آج بھی زندہ،بچھڑے31 برس بیت گئے
روما مائیکل اور شان بیگ نے اس سے قبل اپنے تعلق کو نجی رکھا تھا، تاہم اب شادی کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بعد دونوں کی شادی کی تقریبات کی تیاریاں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔