آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ثمرہ فاطمہ ،حاشر احسن )محکمہ موسمیات نے موسم اوربارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جہاں آلودگی کی شرح 187 ریکارڈکی گئی، ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کردی ہے،اقبال ٹاؤن میں 193, پیرا گون سٹی کے اطراف میں 186 ،برکی روڈ پر 185، ماڈل ٹاؤن میں 184،ڈی ایچ اے فیز فائیومیں 178 ،بیدیاں روڈ پر 174اور چمن پارک میں اے کیوآئی کی شرح 162 ریکارڈکی گئی۔
لاہور میں صبح سویرے ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہترہوگیا،ہواؤں کی رفتار چھ کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اورکم سے کم 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصدہے،لاہورمیں بارش کا امکان نہیں۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے اور درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ٹرین ترسیل شروع
وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کی نسبت معمولی کمی ریکارڈکی گئی ،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈرہاجودن کے اوقات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس میں نمی کا تناسب 62 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پرآج بارش ہوگی،،کشمیر اور بالائی کے پی کے میں دن بھر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔