خوشاب میں ٹرین کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق

Sep 27, 2026 | 10:29:AM
خوشاب میں ٹرین کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوالقرنین حیدر)خوشاب میں کھلے ریلوے پھاٹک سے موٹر سائیکل پر گزرنے والے باپ بیٹا میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کھلے ریلوے پھاٹک سے گزر رہے تھے کہ لاہور سے براستہ سرگودھا، خوشاب اور میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس نے انہیں ٹکر مار دی۔

حادثے میں 27 سالہ جہانگیر اور 65 سالہ محمد منیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد منیر پاک آرمی کے ملازم تھے اور چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے:ترجمان اقوام متحدہ