لاہور میراتھن ریس؛ 3 کیٹیگریز میں مقابلے، ملک بھر سے ایتھلیٹس کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہبازعلی) لاہورمیں اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان اور الائیڈ بینک کے اشتراک سے میراتھن ریس کاانعقادکیاگیا جس میں3 کیٹیگریز میں مقابلے ہوئےاور ملک بھر سے ایتھلیٹس نے اس میں شرکت کی۔
اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان اور الائیڈ بینک کے اشتراک سے ہونےوالی لاہورمیراتھن ریس میں 10کلومیٹرمینزکی کیٹیگری میں قصور کے محمد زین نے کامیابی حاصل کی، فیصل آباد کے محمد زوہیب دوسرےاورفیصل آباد کے ہی صائم مسیح تیسرے نمبر پر رہے.
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
10کلومیٹر ویمنز ریس میں 38سالہ فرحت بتول نے کامیابی سمیٹی ،انہوں نے 42منٹ 50 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا،پاکستان آرمی اور ساہیوال کے اختر علی نے 21کلومیٹر ہاف میراتھن جیت لی,21کلومیٹرہاف میراتھن میں سہیل عامر نے دوسری پوزیشن جبکہ گونش بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،گونش بتول نے ایک گھنٹہ 40منٹ 9 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا.
21کلومیٹرہاف میراتھن میں ماہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی،کر ک خیبرپختونخوا کےاسرارمحمد نے42کلومیٹرمیراتھن جیت لی جنہوں نے2گھنٹے 38منٹ اور10سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیاجبکہ 42کلومیٹرمیراتھن میں محمد رمضان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔