یونان میں گیس دھماکہ، 6 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گیس دھماکے سے چار امریکی اور ایک برطانوی شہری سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ پلاکا ضلع میں واقع گھر میں ہوا جہاں چار امریکی شہری کرائے پر ٹہرے ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والا برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ دوسری منزل پر موجود تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعے میں مزید تین افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:یورپ میں توانائی بحران، گیس ذخائر گزشتہ سال سے 12 فیصد کم ہوگئے