ایشین گیمز والی بال :پاکستان نے پہلے ہی میچ میں دھاک بٹھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹس 25-16 اور 25-22 سے جیتے،تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے کم بیک کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔
چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی حاصل کرکے میچ تین ایک سے اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز: نور زمان نے سکواش میں کانسی کا تمغہ جیت لیا