ڈیفنس مبینہ اجتماعی زیادتی کیس،مزید 3 افراد گرفتار،متاثرہ غیر ملکی لڑکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

Sep 27, 2026 | 12:06:PM
ڈیفنس مبینہ اجتماعی زیادتی کیس،مزید 3 افراد گرفتار،متاثرہ غیر ملکی لڑکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( وقاص احمد،عابد چوہدری )لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، ، پولیس نے ملزمان کی سہولت کاری کے شبے میں مزید 3 افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ متاثرہ لڑکی کی پاکستان آمد و رفت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 ذرائع کے حراست میں لئے گئے تینوں افراد ملزم تنویر اور محسن کے رشتے دار ہیں ۔ متاثرہ غیر ملکی لڑکی، جس کی شناخت ڈیانا کے نام سے کی گئی ہے، مبینہ طور پر تیسری مرتبہ پاکستان آئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیانا اس سے قبل مارچ اور مئی میں بھی پاکستان آچکی تھی۔ وہ پہلی مرتبہ 4 مارچ کو تاشقند سے لاہور پہنچی، جہاں مبینہ طور پر ردا حمید کے پاس قیام کیا، اور 20 مارچ کو پاکستان سے واپس روانہ ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت 20 فیصد رقم خود دے گی! پہلی بار مکان خریدنے والوں کی چاندی ہو گئی

ذرائع کے مطابق ڈیانا دوسری مرتبہ 22 مئی کو باکو سے پاکستان آئی اور اس دوران مبینہ طور پر راشد علی کے پاس قیام کیا۔

متاثرہ لڑکی تقریباً 15 روز قبل تیسری مرتبہ لاہور پہنچی تھی، جس کے بعد ڈیفنس میں اس کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متاثرہ لڑکی کی پاکستان آمد، قیام اور واقعے سے متعلق دیگر تفصیلات بھی تفتیش کا حصہ بنائی جارہی ہیں۔