بنگلہ دیش کی پہلی خودمختار بانڈ فروخت کی تیاری

Sep 27, 2026 | 12:37:PM
بنگلہ دیش کی پہلی خودمختار بانڈ فروخت کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ غیر ملکی کرنسی میں خودمختار بانڈ جاری کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے ذریعے آئندہ تین ماہ کے دوران 500 ملین سے ایک ارب ڈالر تک رقم حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔

  رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مجوزہ بانڈ جاری کرنے کے عمل کی ذمہ داری امریکی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کو دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹ امور کے خصوصی معاون تنویر شہریار غنی نے ہفتے کی شب ایک انٹرویو میں اس منصوبے کی تصدیق کی۔

تاہم بانڈ کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعظم طارق رحمان کی منظوری درکار ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کے سرمایہ کاروں کیلئے اہم خبر!

مجوزہ بانڈ بنگلہ دیش کی پہلی غیر ملکی کرنسی میں خودمختار بانڈ فروخت ہوگی، جس کے ذریعے ملک عالمی مالیاتی مارکیٹ سے براہ راست سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

حکومت کی جانب سے بانڈ کی حتمی مالیت، شرحِ منافع اور دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات حتمی منظوری اور اجرا کے منصوبے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔