برطانیہ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے نیا قرض پروگرام

Sep 27, 2026 | 11:49:AM
برطانیہ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے نیا قرض پروگرام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برطانوی حکومت نے پہلی بار گھر خریدنے والوں کی مدد کے لیے نئے قرض پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نئے تعمیر شدہ مکانات خریدنے والے افراد کو حکومت کی جانب سے 20 فیصد ایکویٹی لون فراہم کیا جائے گا۔

بلومبرگ کے مطابق اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے خریدار صرف 2.5 فیصد ڈپازٹ کے ساتھ گھر خرید سکیں گے، جبکہ منصوبے کی مکمل تفصیلات آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

لیبر پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زیادہ افراد کو اپنی جائیداد خریدنے میں مدد دینا اور ملک میں نئے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینا ہے۔

یہ منصوبہ وزیر اعظم اینڈی برنہم کی حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ کی تعمیر میں اضافے اور پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے ملکیت کے حصول کو آسان بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروسز میں خرابی ،شہریوں کیلئے پریشان کن خبر

برطانوی وزیر خزانہ جان ہیلی آئندہ ماہ بجٹ میں اس پروگرام کی مزید تفصیلات پیش کریں گے۔

لیبر پارٹی کے مطابق اس اسکیم کے لیے فنڈز حکومت کے دیگر بجٹ اخراجات میں کمی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت کا نیا منصوبہ ایسے افراد کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جو مکان خریدنے کے لیے مطلوبہ ابتدائی رقم جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، تاہم پروگرام کی مکمل شرائط اور اہلیت کے معیار بجٹ کے اعلان کے بعد واضح ہوں گے۔