یورپ میں توانائی بحران، گیس ذخائر گزشتہ سال سے 12 فیصد کم ہوگئے

Sep 27, 2026 | 09:29:AM
یورپ میں توانائی بحران، گیس ذخائر گزشتہ سال سے 12 فیصد کم ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران جنگ کے اثرات کے باعث عالمی تیل اور گیس مارکیٹ میں پیدا ہونے والی ہلچل نے یورپ کو توانائی قیمتوں کے بحران سے دوچار کردیا ہے، جبکہ یورپی یونین نے رکن ممالک کو سردیوں سے قبل گیس کی طلب کم کرنے اور ذخائر بھرنے کے لیے اضافی اقدامات پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے  کے مطابق یورپی یونین کے انرجی کمشنر ڈین جورجنسن نے رکن ممالک کے وزرائے توانائی کو خط میں کہا ہے کہ یورپ کو بیک وقت قیمتوں اور سپلائی کے بحران کا سامنا ہے۔

یورپ اپنی گیس کی ضروریات کا تقریباً 80 فیصد بیرونی ذرائع سے پورا کرتا ہے، جس کے باعث عالمی توانائی قیمتوں میں اضافے سے خطہ خاص طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے نتیجے میں آبنائے ہرمز مؤثر طور پر بند ہونے سے عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر نے پاکستانی مداح کی آواز پر رک کر کیا کہا؟ ویڈیو  وائرل

یورپ میں فی الحال گیس کی قلت کا سامنا نہیں، تاہم بڑھتی ہوئی قیمتوں اور موسم سرما سے قبل ذخائر بھرنے کے چیلنجز نے بعض ممالک کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ یورپی گیس ذخائر تقریباً 70 فیصد بھرے ہوئے ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہیں۔

یورپی یونین کے انرجی کمشنر کا کہنا ہے کہ یورپ 2021 کے موسم سرما کے مقابلے میں اب بہتر طور پر تیار ہے۔ ان کے مطابق اضافی ایل این جی درآمدی صلاحیت، قابلِ تجدید توانائی میں اضافہ اور گیس کی طلب میں کمی نے خطے کی پوزیشن مضبوط کی ہے۔

تاہم انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سردیوں سے قبل تیاری مزید تیز کریں۔ ان کی تجاویز میں گیس کے ذخائر بھرنے کا عمل برقرار رکھنے، گیس اور بجلی کی طلب کم کرنے، سرکاری عمارتوں میں درجہ حرارت محدود کرنے، بیرونی ہیٹنگ روکنے اور غیر ضروری سرکاری روشنیاں بند کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

یورپی کمیشن کے ترجمان نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔