بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور بھارتی الیکشن کمیشن عالمی تنقید کی زد میں
مودی کے کٹھ پتلی بھارتی الیکشن کمیشن کی ہیرا پھیری نے نام نہاد جمہوریت کے دعوؤں کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)مودی سرکار کے زیر اثر بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور بھارتی الیکشن کمیشن عالمی تنقید کی زد میں آگیا۔
مودی کے کٹھ پتلی بھارتی الیکشن کمیشن کی ہیرا پھیری نے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔
برطانوی جریدے کے مطابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارکیخلاف بے ضابطگیوں کی رپورٹس کے بعد بھارتی الیکشن کمیشن کو شدید عدم اعتماد کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ’’ایس آئی آر‘‘ کے ذریعے ووٹرز خارج کیے جا رہے ہیں۔
عالمی جریدے رائٹرز کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے 48 گھنٹوں میں چیف الیکشن کمشنرکا استعفیٰ موصول نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کیساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی
داخلی امور کے ماہرین کے مطابق بھارت میں انتخابی تنازع نے ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔