شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کیساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نادرا کی جانب سے شادی شدہ اورغیر شادی شدی خواتین کےلئے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔
نادرا کےمطابق برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود 18 سال سے زائد عمر کی ایسی خواتین 31 دسمبر تک اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،درخواست گزار کے شوہر یا والدین میں سےکسی ایک کابائیو میٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نادرا کےمطابق 18 سال سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خاتون کے پاس والدین، بہن یابھائی کاشناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این سی سی آئی اے کراچی کا کال سینٹر پر چھاپہ، 70 سے زائد ملزمان گرفتار
درخواست گزارخاتون کے والدین یا بہن بھائی کا بائیومیٹرک تصدیق کے لئے ساتھ ہونا بھی ضروری ہے،یہ خصوصی سہولت 21 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔