ٹرمپ انتظامیہ کا آٹو فیول قوانین میں نرمی کا منصوبہ

Sep 27, 2026 | 09:46:AM
ٹرمپ انتظامیہ کا آٹو فیول قوانین میں نرمی کا منصوبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بائیڈن دور میں نافذ کیے گئے سخت گاڑیوں کے ایندھن کی بچت سے متعلق قوانین میں نرمی کے لیے نئے ضوابط متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نئے فیول ایفیشنسی مینڈیٹس پیر کو جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جن کے ذریعے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں نافذ کیے گئے زیادہ سخت ضوابط میں تبدیلی کی جائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تبدیلیوں کا اعلان گزشتہ دسمبر میں کیا تھا اور انہیں امریکی آٹو انڈسٹری کو فروغ دینے اور صارفین کے اخراجات کم کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے اس وقت متعدد آٹو کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر نے پاکستانی مداح کی آواز پر رک کر کیا کہا؟ ویڈیو  وائرل

نئے ضوابط کے تحت گاڑیوں کی ایندھن سے متعلق کارکردگی کے موجودہ تقاضوں میں کیا تبدیلی کی جائے گی، اس کی مکمل تفصیلات انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔