ویڈیو:چھوٹےقد کی خاتون فائر فائٹر کا ورلڈریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون فائر فائٹر آٹمن کیلزو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کی پستہ قد خاتون فائر فائٹر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق آٹمن کیلزو کا قد 4 فٹ 10 انچ یعنی 147.32 سینٹی میٹر ہے اور انہوں نے 18 جنوری 2026 کو سینٹ پیٹ بیچ، فلوریڈا میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
The four-foot firefighter: Florida lifesaver takes record as shortest woman in profession https://t.co/88YAwi68Fs
— Guinness World Records (@GWR) September 23, 2026
وہ گزشتہ 5 برس سے سینٹ پیٹ بیچ فائر ریسکیو میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
آٹمن کیلزو نے بتایا کہ فائر فائٹر بننے سے قبل انہوں نے اپنی 20 کی دہائی کارپوریٹ شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔
فائر فائٹر دوستوں کے مشورے پر انہوں نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔
مزید پڑھیں:امریکا میں شدید طوفان، نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ
انہوں نے کہا کہ فائر ہاؤس میں ان کے قد کے حوالے سے مذاق کیا جاتا تھا، تاہم ایک ساتھی نے ایک روز گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ریکارڈز دیکھے تو معلوم ہوا کہ وہ اس اعزاز کے لیے اہل ہوسکتی ہیں۔
اس کے بعد پیمائش اور دیگر مراحل مکمل کیے گئے اور وہ عالمی ریکارڈ کی حامل بن گئیں۔
آٹمن کے مطابق کم قد ہونے کے باوجود وہ جلتی عمارتوں میں داخل ہونے، بھاری سامان اٹھانے اور مشکل حالات میں کام کرنے سمیت فائر فائٹر کی تمام ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض کاموں میں کم قد ان کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے، خصوصاً کھڑکی سے گزرنے یا تنگ اٹاری میں داخل ہونے کے دوران۔
انہوں نے دوسروں کو بھی مشورہ دیا کہ اپنے قد یا دوسروں کی رائے کو اپنی صلاحیتوں کی حد نہ بننے دیں۔
گنیز کے مطابق امریکہ کے ونس براسکو 4 فٹ 2 انچ قد کے ساتھ مختصر ترین مرد فائر فائٹر کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔