کراچی چیمبر الیکشن ،بزنس مین گروپ نے میدان مارلیا

Sep 27, 2026 | 08:45:AM
کراچی چیمبر الیکشن ،بزنس مین گروپ نے میدان مارلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین گروپ نے میدان مار لیا، گروپ نے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

انتخابی نتائج کے مطابق کارپوریٹ کلاس میں شاہد اسماعیل نے سب سے زیادہ 1547 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مزمل چیپل 1540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کارپوریٹ کلاس میں سب سے کم ووٹ محمد طیب نے حاصل کیے، جن کے حصے میں 158 ووٹ آئے۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹ کلاس میں حاجی آصف چیمڈیا اور عامر منشأ نے 1501، 1501 ووٹ حاصل کرکے مشترکہ طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کی،محمد ابراہیم کاسبومی 1494 ووٹ کے ساتھ ایسوسی ایٹ کلاس میں نمایاں رہے۔

ایسوسی ایٹ کلاس میں سب سے کم ووٹ عبدالرؤف ابراہیم نے حاصل کیے، جنہیں 196 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن: این اے 168 میں پولنگ شروع

بزنس مین گروپ کی جانب سے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام نشستوں پر کامیابی کے بعد کراچی چیمبر کی نئی قیادت کے حوالے سے سیاسی و کاروباری حلقوں میں بھی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔