سرائے عالمگیر؛ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام راٹھور)سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے سڑک کراس کرتے شہری کو کچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کر لی جس میں حادثے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ٹرین ترسیل شروع
جاں بحق شہری کی شناخت کھوہار کے رہائشی 50 سالہ ملک سلیم تیال کے نام سے ہوئی ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہے اوراس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔