ضمنی الیکشن: این اے 168 میں پولنگ شروع

Sep 27, 2026 | 08:35:AM
 ضمنی الیکشن: این اے 168 میں پولنگ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمود ظہیر)این اے 168 بہاولپور 5 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، 20 امیدوار این اے 168 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ اور ولی داد چیمہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

حلقے کے 292 پولنگ اسٹیشنز پر 3022 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی پر مامور ہیں، این اے 168 میں 16 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، حلقے کے 87 پولنگ اسٹیشنز بی اور 189 اسٹیشنز سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان کے صاحب زادے ملک منیر اقبال چنڑ امیدوار ہیں جب کہ سابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے چودھری ولی داد چیمہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی تجویز پر ٹرمپ کا ابتدائی ردِعمل دیکھ لیا، ثالثوں کے ذریعےحتمی مؤقف کے منتظر ہیں:عباس عراقچی

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 4 لاکھ 83 ہزار 143 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔