اپنی تجویز پر ٹرمپ کا ابتدائی ردِعمل دیکھ لیا، ثالثوں کے ذریعےحتمی مؤقف کے منتظر ہیں:عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مخصوص شرائط پوری ہونے اور مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی فریق کو قطر کے ذریعے امن تجویز بھیجی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنی تجویز پر امریکی صدر کا ابتدائی ردعمل دیکھ لیا، ایران ابھی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے حتمی مؤقف کا منتظر ہے، ایران کی تجویز کے تحت معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 7 روزہ عمل اور خطے میں لڑائی روکنے کی بات کی گئی ہے۔
ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ جوہری پروگرام پر تہران اپنے حقوق، بشمول یورینیم افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شدید طوفان، نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ