نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر

Sep 27, 2026 | 08:48:AM
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

استنبول میں بزنس ایکسپو سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرنے کے بجائے عدالتوں میں ہونا چاہیے، جہاں انہیں اپنے جرائم اور بہائے گئے خون کا جواب دینا ہوگا۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں بزنس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اگر نسل کشی کرنے والوں کو انصاف اور تاریخ کے سامنے جواب دہ نہ ٹھہرایا گیا تو یہی مظالم دوبارہ رونما ہوں گے۔

اردوان نے کہا کہ فلسطینی عوام تنہا یا بے سہارا نہیں ہیں، غزہ میں ہمارے بہن بھائی اپنے حقوق اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق سچ بیان کرتے رہیں گے اور مظلوموں کی آواز بنتے رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:چین اور امریکا کا ٹیرف میں کمی، اے آئی معاملے پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

اردوان نے ترکیے کی معاشی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے گزشتہ 24 سہ ماہیوں سے مسلسل اقتصادی ترقی کر رہا ہے اور اس وقت دنیا کی 16ویں بڑی معیشت ہے، 2002 میں ایکسپورٹ کرنے والی ترک کمپنیوں کی تعداد 33 ہزار تھی جو اب ایک لاکھ 68 ہزار ہوگئی ہے۔