این سی سی آئی اے کراچی کا کال سینٹر پر چھاپہ، 70 سے زائد ملزمان گرفتار
کال سینٹر میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں، گرفتار ملزمان میں کال سینٹر مالکان،ایجنٹ ،سپر ایجنٹ، کلوزرز شامل ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی میں این سی سی آئی اےنے کال سینٹر پر چھاپہ ماکر 70سےزائد ملزمان گرفتارکرلئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے طارق نوازکے مطابق کارروائی کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کی گئی،ملزمان مبینہ طورپرغیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں، گرفتار ملزمان میں کال سینٹر مالکان،ایجنٹ اور سپر ایجنٹ، کلوزرز شامل ہیں،کال سینٹر سے بڑی تعداد میں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان
ایڈیشنل ڈائیریکٹر کراچی این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔