محمد رضوان کااین سی سی آئی اے سےعدم تعاون،معاملہ طول پکڑنے لگا

Sep 27, 2026 | 11:35:AM
محمد رضوان کااین سی سی آئی اے سےعدم تعاون،معاملہ طول پکڑنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)سابق کپتان محمد رضوان کے عدم تعاون کے باعث معاملہ طول پکڑنے لگا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں کرکٹرز کے معاملے پرایس آئی ٹی بنادی ،محمد رضوان عدالتی حکم کے باوجود این سی سی آئی اے سے تعاون نہیں کررہے۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اےنےرضوان سے ہائیکورٹ کےحکم کے مطابق انکوائری کی یقین دہانی کرائی،اوپنر امام الحق نے ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد این سی سی آئی اے سے تعاون کیا،امام الحق کے تعاون کےباعث آئندہ ڈیڑھ ہفتے میں ان کامعاملہ سامنے آنے کی توقع ہے،سابق کپتان محمد رضوان کے عدم تعاون کے باعث شکوک وشبہات بڑھنے لگے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کبھی شہر میں نہ ہونے اورکبھی وکیل سے رابطہ کرنے کے بہانے بنا رہے ہیں ،این سی سی آئی اے پیر کے روز دوبارہ محمد رضوان سے رابطہ کرے گی،این سی سی آئی اے سے عدم تعاون پرسابق کپتان کو ایک اور نوٹس کیا جائے گا،ان کا عدم تعاون کا رویہ نہ بدلا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کیلئےبلاجوازاورمنفی سوشل میڈیا مہم بھی شکوک میں اضافے کا سبب  ہے،آئی سی سی کی جانب سے تاحال این سی سی آئی اے سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ 6.1.2 کے تحت کھلاڑی اتھارٹیز سےتعاون کے پابند ہیں،محمد رضوان کا تاخیری حربے اور عدم تعاون از خود ایک جرم ہے ،سائبرپٹرولنگ کےدوران کچھ مشکوک چیزیں ملیں جس کی تحقیقات جاری ہیں،ابتدائی طور پر محمد رضوان اور امام الحق نے 70 کے لگ بھگ چیزوں کے جواب دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروسز میں خرابی ، تمام موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن
ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق کو کچھ چیزیں انکوائری ٹیم نے یاد دلائیں،این سی سی آئی ڈیپ فرانزک آڈٹ کیلئے ان کا فون ان لاک کروانا چاہتی ہے۔