برازیل میں ڈیزل سبسڈی میں مزید 30 دن کی توسیع

Sep 27, 2026 | 12:18:PM
برازیل میں ڈیزل سبسڈی میں مزید 30 دن کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برازیل کی حکومت نے بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کو محدود رکھنے کے لیے ڈیزل پر دی جانے والی سبسڈی میں مزید 30 دن کی توسیع کردی ہے، جس کے باعث صارفین کو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل بھی ریلیف ملتا رہے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی وزارت خزانہ کے ایک حکم نامے کے تحت ڈیزل پر فی لیٹر 2.12 برازیلی ریئس کی سبسڈی برقرار رہے گی۔ یہ سبسڈی ہفتے کے روز ختم ہونے والی تھی تاہم حکومت نے اسے کم از کم مزید 30 دن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس فیصلے سے سبسڈی کی فی لیٹر رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت 20 فیصد رقم خود دے گی، پہلی بار مکان خریدنے والوں کی چاندی ہو گئی

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 4 اکتوبر کو ہونا ہے۔

حکومت نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو محدود رکھنے کے لیے یہ عارضی اقدامات 30 مئی سے شروع کیے تھے، جنہیں اب مزید ایک ماہ کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کا مقصد ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو محدود رکھنا اور صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔