شرابی بندر کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

Sep 27, 2026 | 12:34:PM
شرابی بندر کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اورمانجھی کے ایک شراب خانے میں اچانک بندر داخل ہوا جس پر دکان میں موجود افراد میں افراتفری مچ گئی۔

 جب دکاندار نے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر بندر نے اسے کاٹ لیا۔

بعد ازاں بندر نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور مبینہ طور پر اس میں موجود مشروب پی لیا، جس کے بعد وہ دکان کے اندر ہی لیٹ کر سو گیا۔

 صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا، جس نے اس بندر کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔