عازمین حج کی سہولت کے پاک حج ایپ پر مزیدفیچرز متعارف

Sep 27, 2026 | 13:25:PM
عازمین حج کی سہولت کے پاک حج ایپ پر مزیدفیچرز متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)وزارت مذہبی امور پاکستان نے پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے مزیدفیچرز متعارف کرادئیے۔
حج انتظامات سے متعلق متعدد سہولیات اب عازمین کو گھر بیٹھے دستیاب ہوں گی،عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت دیدی گئی ہے،اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ممکن ہو سکے گا،لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکیج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لیکر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانے کا عمل بھی جاری ہے،فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اپ لوڈ کرنا لازم قراردیاگیاہے،سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپلوڈ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں؛سی ٹی او لاہور
کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت بھی میسرہے،کسی مجبوری کی بنا پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیاہے۔